اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونی فوج کو اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” اور لبنانی ملیشیا حزب اللہ سے لڑنے کے لیے خسوصی تربیت دی جا رہی ہے۔
عبرانی نیوز ویب سائیٹ”0404″ کے مطابق اسرائیلی فوج کے کمانڈو بریگیڈ کی ایلیٹ کی 10 روزہ تربیت شروع کی گئی۔ اس تربیت کا مقصد شمال میں حزب اللہ اور جنوب میں غزہ کے محاذ پر حماس کے خلاف لڑنے کے لیے خصوصی تربیت فراہم کرنا ہے۔
خیال رہے کہ سنہ 2014ء کی موسم گرما کی جنگ کے بعد اسرائیلی فوجیوں کو خاص طور پر جنگی تربیت دی جا رہی ہے۔ اس جنگ میں صہیونی فوج کو غزہ پرطاقت کے استعمال کے باوجود خفت اور شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
تازہ فوجی تربیت شمالی اور جنوبی محاذوں پر کشیدگی کے جلو میں دی جا رہی ہے۔ اس تربیت کا مقصد فوج کو حماس اور حزب اللہ کے خلاف کسی بھی جنگ کے لیے تیار کرنا ہے۔
عبرانی ویب سائیٹ نے اسرائیلی فوجی ترجمان کے حوالے سے بتایا ہےکہ خصوصی تربیتی کورس میں فضائیہ کے اہلکاروں کو شامل کیا گیا ہے۔ انہیں وسیع پیمانے پر فضائی حملوں، لڑائی کے علاقوں میں منتقلی اور کھلے میدان میںلڑائی کی تربیت دی جا رہی ہے۔
بیان کے مطابق ان فوجی مشقوں میں ماگلان یونٹس، ایگوز اور ڈفڈفان کمانڈو یونٹوں کے اہلکار بھی شامل ہیں۔