اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے مجاھدین نے چند ہفتے قبل خان یونس میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ میں دشمن سے چھینی ایک بندوق جماعت کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کے حوالے کر دی۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق القسام بریگیڈ کے مشرقی علاقوں کے کمانڈر مجاھد ابو علی نے اسماعیل ھنیہ کا اپنے دفتر میں استقبال کیا۔ انہوں نے 11 نومبر کو خان یونس میں اسرائیلی فوج کی ایک کمانڈو کارروائی کے دوران دشمن سے چھینی گئی بندوق اسماعیل ھنیہ کو تحفے میں پیش کی۔

خیال رہے کہ 11 نومبر کو اسرائیلی فوج کے کمانڈوز نے خواتین کا بھیس بدل کر غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے خان یونس میں القسام بریگیڈ کے مرکز پر حملہ کر دیا تھا۔ اس بزدلانہ کارروائی میں خان یونس میں القسام کے کمانڈر نورالدین محمد برکہ سمیت 7 فلسطینی شہید اور سات زخمی ہوگئے تھے۔
اس موقع پر مجاھدین نے اسرائیلی فوج کا آپریشنل انچار قتل کر دیا تھا اور دشمن کے قبضے سے ایک بندوق اور ایک پستول چھین لی تھی۔ پستول حال ہی میں غزہ میں حماس کے صدر یحییٰ السنوار کو تحفے میں پیش کی گئی تھی۔
