قابض صہیونی فوج کے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی اور جنوبی شہروں میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں مزید 16 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس، قلقیلیہ، طولکرم اور جنوبی شہر الخلیل میں چھاپہ مار کارروائیوں میں سولہ فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔
طولکرم میں تلاشی کے دوران صہیونی فوج نے خضوری یونیورسٹی کے طالب علم اور سابق اسیر حاتم فقہا اور اس کے والد کو حراست میں لے لیا۔ اسی علاقے سے 53 سالہ سابق اسیر عدنان احمد الحصری اور 28 سالہ اس کے بیٹے مصعب کو حراست میں لے لیا۔
طولکرم شہر کے مشرقی علاقے سے حسن ھویدی اورسابق اسیر احمد ھسن متروک کو حراست میں لیا گیا۔
ادھر مشرقی نابلس میں عسکر القدیم کیمپ میں اسرائیلی فوج نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران زید اسامہ الرجبی، الخلیل سے وجدی ابو سالم اور متعدد دیگر فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔
قابض فوج نے مشرقی قلقیلیہ سے 16 سالہ نضال صفوان سلیم کو حراست میں لیا۔
ادھر اسرائیلی فوج مفرور فلسطینی مزاحمت کار اشرف نعالوۃ کو تلاش کرنے کے لیے مسلسل چھاپے مار رہی ہے مگر 50 روز گذرنے کے باوجود صہیونی فوج نعالوۃ کو تلاش نہیں کرسکی ہے۔