شمالی آسٹریلیا کے جزیرہ "سائوتھ گولبرن” میں ایک چھوٹا سا قصبہ ہے جس کی آبادی صرف 500 نفوس پر مشتمل ہے مگر حیران کن امر یہ ہے کہ اس میں چند سو افراد 9 مختلف زبانیں بولتے ہیں۔
خبر رساں اداروں کے مطابق "وارویو” کے نام سے مشہور اس علاقے کی وجہ شہرت یہاں کی کثیر زبانیں ہیں۔ یہاں رہنے والے پانچ سو افراد ان 9 زبانوں کو جانتے ہیں۔ اگرچہ وہاں پر ایک وقت میں ایک زبان نہیں بلکہ مختلف بولیاں بولی جاتی ہیں مگر وہاں کے باشندے انہیں سمجھتے ہیں۔
یہاں بولی جانے والی زبانیں آسٹریلیا کی پرانی زبانوں میں شامل ہیں اور یہاں کے باشندے انہیں زندہ رکھے ہوئے ہیں۔
انگریزی کے علاوہ یہاں نجیبانا، بولنگوماتھا اور بیننگ کوونوک جیسی زبانیں بولی جاتی ہیں۔ وارویو کی ثقافت دنیا کی منفرد ثقافتوں میں سے ایک ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ سماجی اسباب کی بناء پر کوئی زبان نہیں بولتے مگر یہاں کے باشندے تمام زبانیں جانتے ہیں۔