شنبه 16/نوامبر/2024

اسکاٹ لینڈ میں نشے کے عادی سالانہ 200 بچوں کی پیدائش

جمعہ 30-نومبر-2018

یورپی ملک اسکاٹ لینڈ میں ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں سالانہ 200 ایسے بچے جنم لے رہے ہیں جو پیدائشی نشے کے عادی ہیں۔

ماہرین کے مطابق اسکاٹ لینڈ میں سالانہ 200 ایسے بچے پیدا ہوتے ہیں جو neonatal abstinence syndrome. جیسے عارضے کا شکار ہیں۔ یہ کیفیت حمل کے دوران جین میں منشیات کے اثرات کے منتقل ہونے کے نتیجے میں پیدا ہوتی ہے اور پیدائش کے بعد بچہ اس نشے کا عادی ہوتا ہے۔

 نشے کے عادی بچوں میں کپکپی، اپنے جسم پر قابو نہ پانا، بہت زیادہ حرکت اور چستی، جلدی امراض اور بہت زیادہ رونا اور چیخ پکار کرنا جیسی علامات عام ہوتی ہیں۔

اسکاچ وزارت صحت کے ترجمان  الیکس کول ھامیلٹن نے بتایا کہ اوسطا ہر روز یا دوسرے روز ایک ایسا بچہ پیدا ہوتا ہے جو پیدائشی نشے کا عادی ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اعدادو شمار خوف ناک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حاملہ خواتین کو منشیات کے استعمال سے روک کر بچوں کو اس عارضے سے بچایاجا سکتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی