چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی قوم کے حقوق پر ڈاکہ زنی میں امریکا برابر کا شریک ہے: مفتی اعظم

جمعہ 30-نومبر-2018

فلسطین کے مفتی اعظم الشیخ محمد حسین نے وادی اردن میں محکمہ اوقاف کے زیرانتظام ایک عیسائی گرجا گھر کی ملکیتی اراضی غصب کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ فلسطین میں یہودی توسیع پسندی اور فلسطینی قوم کے حقوق پر ڈاکہ زنی میں صہیونی ریاست کے ساتھ امریکا بھی برابر کا قصور وار ہے کیونکہ صہیونی ریاست کو امریکا کی طرف سے کھلے عام امریکی پشت پناہی حاصل ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ایک بیان میں مفتی اعظم نے ایک بیان میں‌ کہا کہ فلسطین میں یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی امریکا اور صہیونیوں کی مشترکہ قذاقی ہے۔ امریکا اور اسرائیل مل کر فلسطینی قوم کے وجود کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ ارض فلسطین میں یہودی توسیع پسندی اور یہودیوں کی سرگرمیوں میں اضافہ اسی شرمناک مہم کا حصہ ہے۔

الشیخ محمد حسین نے خطے میں جاری کشیدگی میں امریکا برابر کا قصور قرار دیا اور کہا کہ امریکا کی اسرائیل کی طرف داری فلسطینی قوم کے حقوق غصب کرنے میں صہیونیوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فلسطینیوں کے خلاف صہیونی ریاست کی کھل کر حمایت کررہے ہیں۔ امریکا کی صہیونیت نوازی فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق کے حصول کی کوششوں کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔

مختصر لنک:

کاپی