شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کے اطراف میں مزید کیمرے لگا دیے

جمعہ 30-نومبر-2018

اسرائیلی فوج اور پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس بالخصوص مسجد اقصیٰ کےاطراف میں بڑی تعداد میں خفیہ کیمرے نصب کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج اور پولیس کی زیر نگرانی ایک اسرائیلی کمپنی نے مسجد اقصیٰ کے اطراف اور پرانے بیت المقدس شہر میں جگہ جگہ نئے خفیہ کیمرے لگانے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسرائیلی حکام نے الواد، باب المغاربہ، باب الساھرہ، باب الاسباط اور الآلام روڈ پر جگہ جگہ نئے سیکیورٹی کیمرے لگانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض مقامات پر پہلے سے موجود کیمروں کو تبدیل کرکے ان کی جگہ نئے کیمرے نصب کیے جا رہےہیں۔ ان کیمروں کا مقصد بیت المقدس میں فلسطینی نوجوانوں پر نظر رکھنا اور مسجد اقصیٰ میں آنے والے نمازیوں کی مانیٹرنگ کرنا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی