چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینیوں کے لیے انصاف مانگنے پر "سی این این” کا صحافی ملازمت سےفارغ

ہفتہ 1-دسمبر-2018

امریکی ٹیلی ویژن نیٹ ورک” سی این این” نے ایک صحافی کی جانب سے اقوام متحدہ سے فلسطینیوں کے لیے انصاف مانگنے پر ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

"سی این این” کے ترجمان  نے بتایا کہ صحافی ‘مارک لیمونٹ ھیل’ کا اب ٹیلی ویژن چینل کے ساتھ کوئی تعلق نہیں رہا ہے۔ بعد ازاں ٹی وی کے دیگر عہدیداروں‌ نے بھی "ٹویٹر” پر اس خبر کی تصدیق کی۔

اگرچہ چینل کی جانب سے صحافی کو فارغ کرنے کی وجہ بیان نہیں‌ کی گئی مگر ذرائع ابلاغ کے مطابق صحافی ھیل نے اقوام متحدہ میں فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا تھا۔

اقوام متحدہ سے خطاب میں "سی این این” کے صحافی ھیل نے کہا کہ ہمارے پاس فلسطینیوں سے یکجہتی کا بہترین موقع ہے۔ ہم فلسطینیوں سے صرف لفظی یکجہتی نہ کریں بلکہ عالمی اور علاقائی سطح پر فلسطینیوں کے لیے عملی اقدامات کریں۔ فلسطینیوں کے حق میں ایسے اقدامات کیے جائیں تاکہ وہ انصاف حاصل کرسکیں اور پورا فلسطین آزاد ہو۔

"سی این این”‌کے صحافی کی اقوام متحدہ کے فورم پر کی جانے والی تقریر پرصہیونی لابی نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ صہیونی لابی کا کہنا ہے کہ سی این این کا سینیر صحافی اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے لیے سرگرم حماس کی نقش قدم پر چل رہا ہے۔

ھیل کا کہنا ہے کہ وہ فلسطینیوں کی آزادی کا حامی ہے تاہم اس کا کہنا تھا کہ اس نے اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی کوئی بات نہیں‌کی ہے۔ اپنی تقریر میں اس نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئےاسرائیلی بائیکاٹ کے لیے جاری تحریک "بی ڈی ایس” کی بھی حمایت کی۔

مختصر لنک:

کاپی