فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں بدو کے مقام پر ایک شخص نے چاقو کے وار کر کے 16 سالہ ایک فلسطینی لڑکی کو قتل کر دیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کر کے مشتبہ قاتل کو گرفتار کرلیا ہے۔
فلسطینی پولیس کے ترجمان کرنل لوئی ارزیقات نے بتایا کہ بیت المقدس کے نواحی علاقے میں ایک شخص نے 16 سالہ فلسطینی لڑکی کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا ہے جو مبینہ طور پر فلسطینی لڑکی کا قاتل ہے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔