فلسطینی شہداء کے ورثاء نے اپنے شہید اقارب کو صہیونی حکام کی تحویل میں رکھنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے جنگی جرم قرار دیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق شہداء کے لواحقین پر مشتمل کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شہداء کا معاملہ قومی نوعیت کا اولین درجے کا مسئلہ ہونا چاہیے۔ اسے قومی اور عوامی سطح پر پہلی ترجیح کے طور پر ڈیل کیا جانا چاہیے۔ جب تک تمام شہداء کے جسد خاکی ورثاء کو نہیں دیے جاتے، اس وقت تک ہماری جدو جہد جاری رہنی چاہیے۔
ہفتے کے روز ایک بیان میں شہداء کے لواحقین نے کہا کہ شہداء کے جسد خاکی اسرائیلی فوج کی تحویل سے واپس لینا عوامی مشن ہونا چاہیے۔ جب تک شہداء کے جسد خاکی واپس نہیں لیے جاتے اس وقت تک فلسطینی چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے غرب اردن اور غزہ کی پٹی کے کئی شہداء کے جسد خاکی قبضے میں لے رکھے ہیں۔