جمعه 15/نوامبر/2024

اقوام متحدہ:فلسطین کی حمایت میں 5 اور وادی گولان کی ایک قرار داد منظور

اتوار 2-دسمبر-2018

گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کی حمایت میں پانچ اور وادی گولان پر اسرائیلی قبضے کے خلاف ایک قرار داد منظور کی گئی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق  جنرل اسمبلی میں فلسطین کے حوالے سے منظور ہونے والی قراردادوں میں القدس، فلسطینی قوم کے حق خود ارادیت، قضیہ فلسطین کے منصفانہ حل، قضیہ فلسطین کو ذرائع ابلاغ میں اجاگر کرنے اور فلسطینیوں کے حقوق عمومی امانت کے عنوان سے منظور کی گئیں۔ اس کے علاوہ چھٹی قرارداد شام کے مقبوضہ وادی گولان کی حمایت میں منظور کی گئی اور اس پر اسرائیلی قبضے کی مذمت کی گئی۔

جنرل اسمبلی کی صدر ماریا فرانانڈا اسپینوزا نے بتایا کہ فلسطین اور وادی گولان کے حوالے سے پیش کی گئی تمام قراردادیں بھاری اکثریت کے ساتھ منظور کی گئیں۔

فلسطین میں القدس کے حوالے سے پیش کی گئی قرارداد میں جنرل اسمبلی کے ارکان سے کہا گیا کہ وہ القس کے حوالے سے اسرائیل کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کی توثیق نہ کریں۔

اس کے علاوہ القدس کے موجودہ تاریخی اسٹیٹس کو برقرار رکھنے اور امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کی مخالفت جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔

ان قراردادوں کی حمایت میں ایشیائی ممالک، عرب ممالک اور لاطینی امریکا کے ممالک نے رائے دی۔ القدس کے حوالے سے پیش کی گئی قرارد کی حمایت میں 193 میں سے 148 نے حمایت میں رائے دی۔11 نے مخالفت کی اور 14 نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

اناطولیہ نیوز ایجنسی کے مطابق جنرل اسمبلی میں منظور ہونے والی ایک قرارداد میں کہا گیا کہ فلسطینی قوم کے حقوق ناقابل تصرف ہیں۔ اس قرارداد کی رائے شماری کے دوران 100 نے حمایت، 12 نے مخالفت اور 62 نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

قضیہ فلسطین کے منصفانہ ذرائع سے حل کی حمایت کے لیے پیش کی گئی قرارداد کی حمایت میں 156 ارکان نے رائے دی۔ 8 ممالک نے مخالفت کی اور 12 نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

چوتھی قرارداد میں قضیہ فلسطین کے حل کے لیے ابلاغی پروگرام کو موثر کرنے پر زور دیا گیا۔ اس پر رائے شماری کے دوران 152 نے حمایت، 8 نے مخالفت اور 14 نے رائے شماری سے گریز کیا۔

پانچویں قرارداد میں فلسطینیوں کے حقوق کو عمومی امانت قراردیا۔ اس قرارداد کی حمایت میں 96 ارکان نے رائے دی، 13 نے مخالفت اور 64 نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا

مختصر لنک:

کاپی