شنبه 16/نوامبر/2024

منگل کو 56 یہودی آباد کاروں کی قبلہ اول کی بے حرمتی

بدھ 5-دسمبر-2018

یہودی آباد کاروں کی جانب سے مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے کا اشتعال انگیز سلسلہ جاری ہے۔ کل منگل کو علی الصباح مسجد اقصیٰ میں یہودی انتہا پسند لیڈروں سمیت 56 یہودی مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی محکمہ اوقاف کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ فراس الدبس نے بتایا کہ منگ کو 56 یہودی آباد کار پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں قبلہ اول میں داخل ہوئے اور مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق اس موقع پر مسجد کے محافظوں نے یہودیوں کو قبلہ اول میں داخل ہونے سےروکنے کی کوشش کی تو یہودیوں نے انہیں زدو کوب کیا۔ اسرائیلی پولیس نے بھی فلسطینی محافظوں کو پیچھے دھکیل دیا اور یہودی آباد کاروں کو آزادی کے ساتھ مسجد میں گھومنے کی اجازت دی گئی۔

نامہ نگار کے مطابق یہودی آباد کاروں کی قبلہ اول پر یلغار کے وقت فلسطینیوں کی بڑی تعداد بھی مسجد اقصیٰ میں جمع ہوگئی۔ فلسطینیوں نے یہودیوں کی اشتعال انگیزی کا مقابلہ کرنے اور انہیں روکنے کی کوشش کی مگر قابض فوج نے فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہودی آباد کاروں کی اشتعال انگیز یلغار کے باعث مسجد اقصیٰ میں کشیدگی پائی جار ہی ہے۔ مسجد اقصیٰ کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر صہیونی فوج اورپولیس کی بھاری نفرتی تعینات ہے۔

مختصر لنک:

کاپی