چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کی لبنانی سرحد پر خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری

جمعرات 6-دسمبر-2018

قابض صہیونی فوج کی جانب سے لبنان سے متصل سرحد پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ "شمال کی ڈھال” کے نام سے سرحد پر زیر زمین سرنگوں کی موجودگی کی آڑ میں صہیونی فوج نے سرحد پر بنائی گئی مٹی کی کچی رکاوٹیں مسمار کر دیں۔ مبینہ سرنگوں کی موجودگی کی آڑ میں سرحد پر جگہ جگہ کھدائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق قابض فوج نے بدھ کے روز سرحد پر موجود رکاوٹیں گرا کر کھودائی شروع کر دی۔

خیال رہے کہ تین روز قبل اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے شمالی سرحد پر لبنان سے متصل اراضی میں سرنگوں کی موجودگی کا دعویٰ‌ کیا تھا۔

اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ یہ سرنگیں لبنای شیعہ ملیشیا حزب اللہ کی جانب سے کھودی گئی ہیں۔

قابض فوج نے جنوبی لبنان کی سرحد پر کروم الشراقی کے مقام پر موجود رکاوٹیں ختم کردیں۔

ادھر اسرائیلی فوج کی طرف سے لبنان کی سرحد پر سرنگ کی مسماری کے آپریشن کے ساتھ ساتھ نگرانی کے لیے جاسوسی آلات سے لیس گیسی غبارے بھی فضاء میں چھوڑے گئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی