امریکا کی جانب سے اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کی مذمت اور فلسطینی تحریک آزادی کی اقوام متحدہ میں مخالفت پر فلسطین بھر میں آج امریکا کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطین کی مذہبی اور سیاسی جماعتوں کی اپیل پر آج غزہ، غرب اردن، بیت المقدس اور دوسرے فلسطینی علاقوں میں آج امریکا کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔
فلسطینی علاقوں میں ہونے والی ریلیوں اور مظاہروں میں امریکا کی جانب سے فلسطینی تحریک مزاحمت کی خلاف اقوام متحدہ میں قرارداد پیش کرنے کی مذمت کی جا رہی ہے۔
خیال رہے کہ امریکا آج جنرل اسمبلی میں حماس اور فلسطینی تحریک مزاحمت کے خلاف ایک قرارداد پیش کررہا ہے۔ اس قرارداد میں فلسطینیوں کے اسرائیل پر حملوں کی مذمت اور صہیونی فوج کی فلسطینیوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی کی حمایت کی جائےگی۔ غزہ پٹی میں کئی مقامات پر اسرائیل اور امریکا کے خلاف جلوس نکالے جا رہے ہیں۔