چهارشنبه 30/آوریل/2025

خاشقجی کا قتل، امریکی کانگریس سعودیہ کےخلاف اقدامات کے لیے کوشاں

ہفتہ 8-دسمبر-2018

امریکا میں ری پبلیکن پارٹی کے سرکردہ نما اور سینیٹر بوب کورکر نے کہا ہے کہ صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد امریکی سینٹ میں سعودی عرب کے خلاف تین جوابی اقدامات کی تیاری کر رہا ہے۔

ایک بیان میں امریکی سینیٹر کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں سعودی عرب کے خلاف تین اقدامات زیر غور ہیں۔ ان میں خاشقجی کے قتل میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی مذمت، سعودی عرب کواسلحہ کی فراہمی روکنا اور یمن جنگ کے حوالے سے سعودی عرب کو دی جانے والی امداد کم کرنا ہے۔

خبر رساں ادارے "اے پی” کے مطابق سعودی عرب کو یمن جنگ کے حوالے سے دی جانے والی امداد میں‌ کمی کے بل پرآئندہ ہفتے رائے شماری متوقع ہے۔

تاہم امریکی ایوان نمائندگان میں جہاں اس وقت بھی ری پبلیکن کی اکثریت ہے میں سعودی عرب کے خلاف کوئی زیادہ امکانات نہیں، تاہم آیندہ ہفتے امریکی انٹیلی جنس حکام خاشقجی قتل کے حوالے سے کانگریس کو بریفنگ دیں گے۔

گذشتہ بدھ کو امریکی سینیٹ کے چھ ارکان نے ایک بل کا مسودہ تیار کیا تھا جس میں بن سلمان کو صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔

صحافی جمال خاشقجی کو 2 اکتوبر کو سعودی ایجنٹوں نے استنبول کے سعودی قونصل خانے میں دھوکے سے بلا کر قتل کر دیا گیا تھا۔ سعودی عرب اس قتل کے جرم کا اعتراف کرچکا ہے مگر وہ یہ ماننے کو تیار نہیں کہ اس میں سعودی بادشاہ یا ولی عہد ملوث ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی