اسرائیلی حکومت کے ایک سینیر وزیر نے اعتراف کیا ہےکہ لبنان کی سرحد پر حزب اللہ کی سرنگوں کے خلاف جاری آپریشن کافی پیچیدہ جس کی تکمیل میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی وزیر تعلیم نفتالی بینیٹ نے کہا کہ "شمال کی ڈھال” آپریشن آسان کام نہیں بلکہ ایک پیچیدہ آپریشن ہے۔ لبنان کی سرحد پر جاری یہ آپریشن کئی ماہ تک چل سکتا ہے۔
اسرائیلی کابینہ کی داخلہ وسیکیورٹی کمیٹی کے رکن نے کہا کہ حزب اللہ کہ کی سرنگوں کے خلاف آپریشن انجینیرنگ کا پیچیدہ آپریشن ہے۔
عبرانی ریڈیو کے مطابق "جیوش ہوم” کے چیئرمین اور وزیر تعلیم نفتالی بینیٹ کا کہنا تھا کہ حزب اللہ نے سرنگوں کو جنگ کے ایک حربے کے طور پر اختیار کیا ہے اور وہ سرنگوں کے ذریعے اپنے جنگجوئوں کی بڑی تعداد اسرائیل داخل کرنا چاہتی تھی۔
بینیٹ کا مزید کہنا تھا کہ حزب اللہ کے پاس ایک لاکھ 40 ہزار میزائل ہیں۔ وہ اگرچہ پیچیدہ نہیں مگر صہیونی ریاست کی سلامتی کے لیے بہت بڑا خطرہ ہیں۔