اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں البیرہ کے مقام پر ایک صنعتی علاقے کے قریب ایک فلسطینی شہری کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق وزارت صحت نے قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہری کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔
مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق صہیونی فوج نے ایک فلسطینی شہری کو یہودی آباد کاروں کو گاڑی تلے روندنے کی کوشش کے الزام میں گولیاں ماریں۔
رام اللہ میں ہلال احمر فلسطین کے مطابق شہید فلسطینی کی عمر 60 سال ہے اور اس کی شناخت حمدا المعارضہ کے نام سے کی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی ایک فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجی ایک فلسطینی کو انتہائی قریب سے گولیاں مار رہے ہیں۔