شنبه 03/می/2025

سائنسدانوں نے گنجے پن کا علاج دریافت کرلیا

ہفتہ 15-دسمبر-2018

سائنسدانوں نے سر کے بال گرنے کی وجہ دریافت کرنے کے بعد اس کا علاج بھی دریافت کر لیا ہے۔

امریکا کی نیویارک یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بالوں کی نشو نما کی ذمہ دار پروٹین اور جلد کو تازہ کرنے کے ذریعے گرتے بالوں کوبہ تدریج دوبارہ اگایا جاسکتا ہے۔ اس طرح گنج پن کے شکار کروڑوں لوگوں کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔

نیویارک یونیورسٹی کے میڈیکل کالج کا کہنا ہے کہ بال گرنے کی وجہ ایک پروٹین کی کمی ہے اور اگر اسے دور کردیا جائے بال دوبارہ اگائے جاسکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بالوں کی نشو نما کے لیے فعال کردار ادا کرنے والے پیغامات دماغ تک پہنچانے کے عمل کو فعال بنا کر بالوں‌ کے گرنے کے عمل کو روکنے کے ساتھ ساتھ نئے بال اگانے میں مدد لی جاسکتی ہے۔

سائنسدانوں نے ابتدائی طور پر چوہوں پر اس کا تجربہ کیا ہے۔ ماہرین نے کولاجین نامی پروتین جو جلد کو تقویت دینے اور بالوں کو اگانے کی ذمہ دار ہے۔

تحقیقی کی نگرانی کرنے والی سائنسدان مایومی ایتومسار کا کہنا ہے کہ چوہوں پر مذکورہ پروٹین کے استعمال سے چار ہفتوں کے اندر اندر بال اگنا شروع ہوگئے۔ بالوں کی جڑیں ظاہر ہونے گلیں اور نو ہفتے یے بعد نئے اگنے والے بالوں میں مسلسل اضافہ ہوتا گیا۔ مستقبل میں اس پروٹین کی مدد سے تیار کی جانے والی ادویات گنجے پن کے شکار لوگوں کی صحت کے لیے مفید ثابت ہوسکتی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی