فلسطین میں اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس سے حراست میں لیے گئے 13 فلسطینیوں کے جوڈیشل ریمانڈ میں اتوار تک توسیع کی گئی ہے۔
کلب برائے اسیران کے ڈائریکٹر ناصر قوص کا کہنا ہے کہ بیت المقدس سے حراست میں لیے گئے 13 فلسطینیوں نے کے جوڈیشل ریمانڈ میں کل اتوار 16دسمبر تک کی توسیع کی گئی ہے۔
ناصر قوس کا کہنا ہے کہ عدالت نے سات فلسطینیوں کو 500 شیکل فی کس ضمانت کے عوض رہا کیا ہے مگر ساتھ ہی یہ شرط عاید کی گئی ہے کہ وہ آئندہ اتوار تک گھروں سے باہر نہیں نکلیں گے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں کریک ڈائوب کے دوران 20 فلسطینیوں کو حراست میں رکھا گیا ہے۔