شنبه 16/نوامبر/2024

عباس ملیشیا کا کریک ڈائون جاری، مزید 10 فلسطینی گرفتار

اتوار 16-دسمبر-2018

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں‌ فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اداروں کی جانب سے فلسطینیوں‌ کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ہفتے کے روز عباس ملیشیا کی وحشیانہ کارروائیوں میں مزید 10 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

عباس ملیشیا نے فلسطینی شہریوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جمعرات کے روز سے جاری ہے۔ عباس ملیشیا نے غرب اردن اور القدس میں کئی مقامات پر چھاپےمارے اور متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
الخلیل شہر سے عباس ملیشیا نے تلاشی کےدوران وسام عاشور اور عبدالعال ابو میالہ جب کہ سابق اسیر امجد سلھب کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد حراست میں لے لیا۔

شہر کے وسط سے راس الجورہ کے مقام پر تلاشی کے دوران عباس ملیشیا نے احمد سلھب ، نافذ شوامرہ اور عبداللہ غیث کو حراست میں لے لیا۔

ادھر عباس ملیشیا نے رام اللہ میں ایک صحافی عبدالکریم مصیطف کو ایک ریلی کی کوریج کی پاداش میں حراست میں لے لیا۔ عباس ملیشیا نے ایک دوسرے صحافی عبدالمحسن شلالدہ کو ایک ریلی کی تصاویر بنانے سےسختی سے منع کردیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی