یکشنبه 17/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کی رکاوٹ کی وجہ سے دل کی مریضہ فلسطینی خاتون دم توڑ گئی

پیر 17-دسمبر-2018

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں  مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فوج نے ایک مریضہ کو اسپتال لے جانے سے روک دیا جس کے نتیجے میں وہ  مسجد اقصیٰ میں دم توڑ گئی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مسجد اقصیٰ میں‌ نماز کے لیے آنے والی ایک خاتون اچانک دل کا دورہ پڑا اسے ایک ایمبولینس کی مدد سےاسپتال لے جانے کی کوشش کی گئی مگر صہیونی فوج نے ایمبولینس روک دی جس کے نتیجے میں خاتون دم توڑ گئی۔

مسجد اقصیٰ کے ایک ملازم رضوان عمرو نے بتایاکہ  اندرون فلسطین کے علاتے جت کی رہنے والی سمیہ محمود ناصر مسجد اقصیٰ میں تھی جب اسے اچانک دل کا دورہ پڑا۔ اسے اسپتال لے جانے کی کوشش کی گئی مگر صہیونی فوج نے اسے روک دیا جس کے نتیجے میں وہ اسپتال نہ پہنچائی جاسکی اور دم توڑ گئی۔

 

مختصر لنک:

کاپی