چهارشنبه 30/آوریل/2025

نائل البرغوثی کی ہمشیرہ کو جیل میں‌بھائی سے ملاقات سے روک دیا گیا

منگل 18-دسمبر-2018

قابض صہیونی فوج نے زیر حراست فلسطینی رہ نما نائل البرغوثی کی ہمشیرہ حنان البرغوثی کو ان سے ملنے سے روک دیا۔

حنان البرغوثی نے بتایا کہ انہوں نے ‘ھداریم’ جیل میں قید نائل البرغوثی سے ملنے کے لیے جیل میں پہنچی مگر صہیونی جیلروں نے اسے ملنے سے روک دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کے حملے میں بھتیجے کی صالح البرغوثی کی شہادت کے بعد بھائی سے جیل میں ملنا چاہتی تھی مگر صہیونی حکام نے ہٹ دھرمی کامظاہرہ کرتے ہوئے انہیں روک دیا۔

خیال رہے کہ نائل البرغوثی صہیونی جیلوں‌میں طویل عرصے تک قید رہنے والوں میں شامل ہیں۔ انہوں نے زندگی کے 39 سال صہیونی زندانوں میں قید کاٹی۔

کلب برائے اسیران کا کہنا ہے کہ نائل البرغوثی والد نائل کی وفات کے بعد ان کی ہمشیرہ حنان اور ان کے شوہر مان نافع ہی ان سے جیل میں ملنے جاتےہیں مگر صہیونی حکام نے انہیں بھی نائل البرغوثی سے ملنے سے روک دیا  ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی