قابض صہیونی فوج جیل میں قید ایک اردنی شہری سے ملاقات کے لیے آئی، اس کی ہمشیرہ کو حراست میں لے لیا۔
اردن میں لاپتا اور اسیران کےلیے کام کرنے والی کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ صہیونی فوج نے جزیرہ نما النقب کی جیل میں قید ایک شہری سے ملاقات کے لیے آئی اس کی بہن خولہ الزیتاوی کو حراست میں لے لیا۔
کمیٹی کے رابطہ کار فادی فرح نے کہا کہ زیتاوی اتور کے روز اپنے بھائی سے ملنے مقبوضہ فلسطین پہنچی تو اسرائیلی فوج نے اسے جیل میں لیپ ٹاپ لے جانے اور اسرائیل کے خلاف نفرت پر مبنی لٹریچر رکھنے کےالزام میں حراست میں لے لیا۔
خیال رہے کہ خولہ الزیتاوی سات بچوں کی ماں ہیں اور وہ خود بھی سنہ 2014ء میں اسرائیل کی ایک جیل سے رہا ہوئی تھیں۔
ادھر اردنی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد القطارنہ نے کہا کہ تل ابیب میں اردنی سفارت خانہ الزیتاوی کی گرفتاری کے معاملے کی چھین بین کررہی ہے۔ خیال رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں اردن کے 21 شہری پابند سلاسل ہیں۔