شنبه 16/نوامبر/2024

نیند سے بیداری کا مثالی وقت کون سا ہوسکتا ہے؟

ہفتہ 22-دسمبر-2018

عموما یہ خیال کیا جاتا ہے کہ صبح کو بیدار ہونے والے افراد دن کو اپنے کام میں زیادہ بہتر کار کردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔ مگرامریکی ماہرین نے اس تاثر کی نفی کی ہے اور کہا ہے کہ ضروری نہیں کہ علی الصباح بیدار ہونے والے افراد ہی کامیاب لوگ ہوسکتے ہیں۔ تاخیر سے بیدار ہونے والے بھی دن بھر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔

ایک امریکی محققین کی تحقیق کے مطابق "ایپل” کمپنی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیم کوک مقامی وقت کے مطابق صبح 3:45 پر بیدار ہوتے ہیں۔ جنرل موٹرز کی ڈائریکٹر جنرل صبح چھ بجے بیدار ہوتی ہیں جب کہ مشہور امریکی مصنف ڈان برائون اپنے دن کا آغاز صبح چاربجے سے کرتے ہیں۔

علم نفسیات کے ماہر آدم گرانٹ کا کہنا ہے کہ بیداری کا وقت انسان کی پیشہ وارانہ صلاحیت کے ساتھ کوئی خاص تعلق نہیں رکھتا۔ گرانٹ نے انسانی زندگی اور روز مرہ کے معمولات کے حوالے سے کئی کتابیں بھی شائع کی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انسان کی زندگی میں اہم یہ ہے کہ وہ اپنے کام میں‌کیسے کامیاب ہوسکتا ہے۔ جلد بیداری نیند اور جاگنے کے اوقاف میں ایک فاصلہ ہے۔ بہت سے لوگ جلد بیدار ہو کر بھی کچھ نہیں ‌کر پاتے۔

مختصر لنک:

کاپی