سویڈن میں ماہرین صحت نے پالک کے طبی فواید پر ایک تحقیق کی ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ پالک جتنی جتنی جوس کی شکل میں انسان کے لیے مفید ہے اتنی پکا کر کھانے سے نہیں۔ پاک کا جوس پینے والے افراد کی شریانیں ہرقسم کی آکسائیڈ سے پاک اور صاف ہوتی اور کئی امراض سے محفوظ رہتی ہیں۔
سویڈن کی جامعہ ‘لینچوبینگ’ کی جانب سے کی گئی تحقیق سائنسی جریدے ‘Food Chemistry’ میں شائع کی گئی ہے۔ تجقیق میں کہا گیا ہے کہ پالک میں ‘لوٹین’ نامی ایک مرکب پایاجاتا ہے جو اینٹی آکسائیڈ ہے۔ یہ مرکب گہرے سبز رنگ سے کشید کیا جاتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جولوگ اپنے کھانے میں ‘لوٹین’ کی مقدار بڑھانا چائیں تو انہیں چاہیے کہ وہ کھانے میں تازہ پالک کا مشروب بھی استعمال کریں۔
تحقیق میںبتایا گیا ہے کہ بہت سے لوگ شریوں کے سکڑائو کا شکار ہوتے ہیں یا مسلسل انفیکشن میں رہتے ہیں۔ شریاں کاسکڑنا دل کے پھٹوں کی کمزوری کی علامت ہے۔