جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ پر قابض فوج کی جارحیت جاری، مزید 26 شہری شہید

ہفتہ 4-مئی-2024

غزہ میں وزارتصحت نے کہا ہے کہ قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 3 قتل عام کیے ہیںجن میں 26 شہری شہید اور 51 زخمی ہیں جنہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہسپتالوں میںداخل کیا گیا ہے۔

وزارت نے اپنیروزانہ کی اپ ڈیٹ میں تصدیق کی کہ گذشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے اب تک اسرائیلیجارحیت کے نتیجے میں 34622 شہری شہید اور77867 زخمی ہوئے ہیں۔

ملبے کے نیچے اورسڑکوں پر اب بھی متعدد متاثرین ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیںپہنچ سکتا۔

گذشتہ 7 اکتوبرسے "اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ چھیڑ رہی ہے، جس کےنتیجے میں دسیوں ہزار شہید، زخمی اور لاپتہ ہونے کے علاوہ 20 لاکھ افراد بے گھر ہوچکےہیں۔ اسرائیلی ریاست کی فلسطینیوں کی منظم نسل کشی کی پالیسی کےتحت غزہ کی ناکہبندی سے لوگ فاقوں کا شکار ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی