جمعه 15/نوامبر/2024

مصر میں سیاحوں کی بس میں بم دھماکے پرحماس کی مذمت

اتوار 30-دسمبر-2018

اسلامی تحریک مزاحمت”حماس” نے مصرمیں سیاحوں کی ایک بس پر بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے مصر کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں‌کہا گیا ہے کہ مصر میں الجیزہ گورنری میں سیاحوں کی بس پرہونے والا حملہ دہشت گردی ہے۔ اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔حماس کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں جماعت مصری قوم کے ساتھ ہے۔

خیال رہے کہ جمعہ کے روز الجیزہ گورنری میں سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے سیاحوں کی ایک بس تباہ ہوگئی تھی اور اس میں سوار دو ویتنامی، ایک مقامی گائیڈ سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بس کو سڑک کے کنارے نصب سےریمورٹ کنٹرول کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی