چهارشنبه 30/آوریل/2025

عباس ملیشیا نے سیاسی بنیادوں پر 58 فلسطینی گرفتار کرلیے

جمعرات 3-جنوری-2019

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں عباس ملیشیا کا وحشیانہ کریک ڈائون جاری ہے جس میں دو روز کے دوران 60 کے قریب فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ گرفتار کیے جانے والوں میں زیادہ تر کا تعلق اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے ساتھ ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس کے ماتحت سیکیورٹی اداروں نے تازہ کریک ڈائون اور چھاپہ مار کارروائیوں میں 29 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا جس کے بعد دو روز میں حراست میں لیے جانے والوں کی تعداد 58ہوگئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں طلبا، جامعات اور اسکولوں کے اساتذہ اور سابق اسیران شامل ہیں۔

حماس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں‌کہا گیا ہے کہ عباس ملیشیا نے غرب اردن کے جنوبی، شمالی اور وسطی شہروں میں چھاپے مارے۔ رات گئے عباس ملیشیا نے طولکرم میں حماس کے محمود خطاب ، معاویہ الشلبی، سابق اسیر مومن رداد اور راید قوزح کو حراست میں لے لیا۔

ادھر عباس ملیشیا نے نابلس میں تلاشی کے دوران انس ابو رمیلہ، احمد خالد ریحان، منتصر طبنجہ، احمد یامین، عمر ساری، زید البنا، امین الحلبونی، یحیی عاصی، ایوب دویکات کو گرفتار کیا۔ یہ تمام النجاح یونیورسٹی کےطالب علم ہیں۔

نابلس کے نواح میں قائم عسکر کیمپ میں تلاشی کے دوران براء دویکات کو حراست میں لے لیا۔

عباس ملیشیا نے جنین شہر میں تلاشی کے دوران جلقموس کے مقام سے سعید عمر ابو جابر، عبدالرحیم سامی الحاج، ریاض احمد خباص، عبدالجبار خباصل، خلیل الحاج، بشیر ابو جابر اور امیر ابو جابرکو گرفتار کیا گیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی