فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کے نتیجے میں 9 فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق رام اللہ کے نواحی علاقے البیرہ میں فلسطینیوں شہریوں کی طرف سے اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے خلاف ریلی نکالی تھی۔ اسرائیلی فوج نے مطاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس۔گیس کے گولےلگنے سے 7 فلسطینی جب کی گولیاں لگنے 2 فلسطینی زخمی ہوگئے۔
پرامن مظاہرین پر اسرائیلی فوج کی شیلنگ کے بعد مظاہرین مشتعل ہوگئےاور انہوں نے صہیونی فوج پر سنگ باری کی۔
اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے البیرہ کی مسجد العین کے 200 میٹر قریب جمع ہو کر فلسطینی مظاہرین پر یلغار کی۔ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 16 سالہ فواز ماھر عادل سرمیں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا۔