چهارشنبه 30/آوریل/2025

جنگی مشقوں کےدوران ایک اسرائیلی فوج ہلاک، دو زخمی

منگل 8-جنوری-2019

قابض صہیونی فوج کی شمالی فلسطین میں ہونے والی مشقوں کے دوران ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

اسرائیل کے عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی چینل 20 کے مطابق اسرائیلی فوج کی الجلیل شہر میں مشقیں جاری تھیں۔ اس دوران چھاتہ بردار بریگیڈ کا ایک اہلکار حیفا کے قرین پانی کی نہر میں تیرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا۔ یہ حادثہ فوجی اہلکار کے لیے جان لیو ثابت ہوا اور اسپتال میں پہنچانے سے قبل اس کی موت واقع ہوگئی۔ حادثے میں دو فوجی زخمی بھی ہوئے۔ انہیں اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔
حادثے کے بعد اسرائیل کی بری فوج کے سربراہ نے مشقیں روکنے کا حکم ددیا اور ملٹری پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی