چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی وزیر کی قیادت میں دسیوں یہودیوں کا قبلہ اول پر دھاوا

منگل 8-جنوری-2019

اسرائیلی وزیر زراعت اوری ارئیل کی قیادت میں دسیوں یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ اس موقع پر قابض فوج اور پولیس نے یہودیوں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کر رکھی تھی۔

فلسطینی محکمہ اوقاف کے مطابق سوموار کو اسرائیلی وزیر اوری ارئیل کی قیادت میں 50 یہودی شرپسند "باب المغاربہ”  اور "باب السلسلہ” سے دسیوں یہودی آبادکار قبلہ اول میں داخل ہوئے۔

اسرائیلی وزیر کی قیادت میں یہودی آباد کاروں‌نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کی گئیں۔

ادھر ایک دوسری رپورٹ سوموار کو 55 یہودی طلباء اور آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کر بے حرمتی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی