ترکی کی حکومت نے بین الاقوامی سرچ انجن "گوگل” کی ترکی میں غیرقانونی سرگرمیوں کی تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ ترک حکام کا کہنا ہے کہ ‘گوگل’ نے اشتہارات اور صارفین کی رہ نمائی کے معاملے میں مقابلے کے حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔
خبر رساں ایجنسی "رائیٹرز” کے مطابق "گوگل” کے خلاف تحقیقات "الفابیٹ” گروپ کی ایک یونٹ کی جانب سے شکایت کے بعد کیا گیا ہے۔ اس گروپ کا کہنا ہے کہ گوگل نے اس کے مقام و مرتبے کو غیرقانونی مقاصد کے لیے استعمال کیا جس کے نتیجے میں کئی دوسری کمپنیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ترکی کی تحفظ مقابلہ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ تحقیقات گوگل ریکلا مچیلک، گوگل انٹرنیشنل، گوگل ایل ایل سی، گوگل آئرلینڈ لیمیٹڈ اور دیگر شامل ہیں۔