چهارشنبه 30/آوریل/2025

"فیس بک” پر معمر افراد سب سے زیادہ افواہیں پھیلاتے ہیں!

پیر 14-جنوری-2019

امریکا کی نیویارک اور برنسٹن یونویرسٹی کے زیراہتمام کی گئی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ”فیس بک” پرسب سےزیادہ افواہیں پھیلانے والوں میں معمر افراد نوجوانوں کی نسبت سب سے آگے رہتے ہیں۔

یہ تحقیق سائنسی جریدے”سائنس اڈوانس” میں شائع کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اوستا 65 سال اور اس سے زاید عمر کے افراد ‘فیس بک’ 30 سے 44 سال کی عمر کی نسبت 7 گنا زیادہ جھوٹی خبریں اور افواہیں پھیلاتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیس بک پر سچی اور جھوٹی خبروں کے درمیاں فرق اور ان کے معیار کے بارے میں جان کاری مشکل ہے مگر سوشل میڈیا پر بڑی عمر کے مردو خواتین زیادہ افواہیں پھیلاتے ہیں۔

"پیو” ریسرچ سینٹر کے مطابق 41 فی صد امریکیوں کی عمریں 65 سال یا زیاد ہیں اور وہ اپنا زیادہ وقت "فیس بک” پر صرف کرتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر بڑی عمر کے افراد کا افواہیں پھیلانا حیرت کا باعث نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اس عمر کے لوگ سوشل میڈیا پر اپنا وقت گذارتے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی