شنبه 03/می/2025

سال 2019ء کا مکمل چاند گرہن کہاں دیکھا جائے گا؟

جمعہ 18-جنوری-2019

سال 2019 میں دنیا بھر میں تین سورج اور دو چاند گرہن ہوں گے۔2019 میں دنیا میں بہت سی تبدیلیاں رونما ہو سکتی ہیں۔ملک کے معروف ماہر علم رمل،علم الاعداد پیر خواجہ ناظر علی چنیوٹی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سال 2019 میں دنیا بھر میں کل 5 سورج اور چاند گرہن ہوں گے۔ان میں سال کا پہلا سورج گرہن 6 جنوری کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح 4 بجکر 33 منٹ پر لگا ۔

سال رواں کا پہلاچاند گرہن 21 جنوری برج اسد کے51 درجہ پر لگے گا اس کا آغاز معیاری وقت کے مطابق صبح 7 بجکر 33 منٹ پر ہو گا۔مکمل چاند گرہن 9 بجکر36منٹ پر ہوگا اور یہ12 بجکر 52 منٹ پر ختم ہو جائے گا۔چاند گرہن کا کل دوانیہ چھ گھنٹے سولہ منٹ ہو گا۔یہ چاند گرہن ترکی،پرتگال،فرانس،یونان،امریکا،برطانیہ،روس اور دیگر ملکوں میں نظر آئے گا۔ پاکستان،بھارت،ایران،افغانستان اور دیگر ایشائی علاقوں میں گرہن نظر نہیں آئے گا۔

دیگر ہمسایہ ملکوں میں نہیں دیکھا جا سکے گا۔سال رواں کا چوتھا گرہن اور مجموعی طور پر دوسرا چاند گرہن سولہ جولائی 2019 کو لگے گا۔

 

مختصر لنک:

کاپی