فلسطین کے مقبوضہ شہروں میں اسرائیلی فوج کی مشقیں جاری ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شمالی فلسطین کے سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطین کے مغربی علاقے الجلیل اور لبنان کی سرحد پر واقع الکرمل شہر میں مشقیں جاری ہیں۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے ہے مغربی الجلیل اور الکرمل کے مقام پر مشقیں آئندہ ہفتے کے اختتام پر اختتام پذیر ہوں گی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مشقوں کے دوران فوج کی نفری اور گاڑیوں کی غیرمعمولی نقول حرکت دیکھی گئی ہے۔اس موقع پر زور دار دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دی گئی ہیں۔
صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ یہ مشقیں سنہ 2019ء کے مشقوں کے حوالے سے طے شدہ پلان کا حصہ ہیں۔