اردن نے باضابطہ طور پر اپنی سرحد کے قریب اسرائیل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قیام پر اعتراض کیا ہے اور کہا ہے کہ اردن کی سرحد کے قریب صہیونی ریاست کا بین الاقوامی ہوائی اڈہ عمان کے لیے مشکلات پیدا کرے گا۔
خیال رہے کہ اسرائیل نے ‘تمناع’ کے مقام پر ایک نیا ہوائی اڈہ تعمیر کیا ہے جس کا افتتاح شمالی ایلات سے 18 کلو میٹر دوربحرالاحمر کے کنارے پر واقع ہے۔ اردن کی طرف سے یہ بیان اس ہوائی اڈے کے قیام سے چند گھنٹے قبل سامنے آیا ہے۔
تمناع کے مقام پر ہوائی اڈے سے بہ تدریج آپریشنل فلائیٹس کا آغاز فروری سے ہوگا۔ ایلات میں موجود ہوائی اڈے کی تمام پروازیں آہستہ آہستہ اس نئے ہوائی اڈے پر منتقل کردی جائیں گی۔
چند سال قبل اسرائیل نے ہنگامی بنیادوں پر ایک نئے ہوائی اڈے کے قیام کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کی بن گوریون کا ہوائی اڈہ سنہ 2014ء کو فلسطینی مزاحمت کاروں کے راکٹوں کا نشانہ بن چکا ہے۔
اس نئے ہوائی اڈے کے لیے ‘ایلان رامون’ کا نام دیا گیا ہے۔ ایلان رامون اسرائیلی فوج کا ایک کیپٹن تھا جو کولمبیا میں سنہ 2003 میں طیارہ حادثے میں ہلاک ہوگیا تھا۔