چین میں ڈاکٹروں نےایک خاتون کے پیٹ سے سرجری کے دوران 2000 کنکریاں برآمد کی گئی ہیں۔ یہ تمام کنکریاں اس کی غذا کے ذریعے جسم میں داخل ہوئیں اور جسم میں چربی کا حصہ بنتی گئیں۔
یہ واقعہ چین کے شہر گویبانگ شہر کے قویچو علاقے میں سامنے آیا جب ڈاکٹروں نے وان نامی ایک خاتون کو پیٹ میں شدید تکلیف کی شکایت کے بعد اسپتال میں معائنے کے عمل سے گذرا۔
ڈاکٹروں نے دیکھا کہ خاتون کا پیٹ غیرمعمولی حد تک پھولا ہوا ہے۔ ڈاکٹروںنے جسم میں مختلف سائز کی دو ہزار کنکریاں برآمد کی گئیں۔ ان میں سے بعض صفر اعشاریہ 8 سینٹی میٹر تک تھیں۔
خیال رہے کہ پیٹ سے بڑی تعداد میں کنکریوں کے ملنے کا یہ پہلا موقع نہیں۔ اس سے قبل بھی چین اور بھارت میں اس طرح کے کئی کیسز سامنے آچکے ہیں۔