سه شنبه 13/می/2025

اسرائیلی فوج نے فلسطینی دوشیزہ گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دی

بدھ 23-جنوری-2019

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں ایک کارروائی کے دوران فلسطینی دو شیزہ کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی لڑکی کو نابلس کے جنوب میں قائم ‘زعتر’ چوکی سے گذرتے ہوئے حراست میں لیا جس کے بعد اسے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے 16 سالہ فلسطینی لڑکے سلمان ابو غوش کوعدالت میں پیش کرنے کے بعد اسے چار ماہ انتظامی قید میں سزا دلوائی ہے۔

ابو غوش کے ایک بھائی حسین ابو غوش کو اسرائیلی فوج بیت حورون میں ایک مزاحمتی کارروائی کے دوران گولیاں مار کر شہید کرچکی ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں 6 ہزار فلسطینی پابند سلاسل ہیں جن میں 250 بچے، 54 خواتین،،8 ارکان پارلیمنٹ، 27 صحافی،450 انتظامی قیدی،750 مریض پابند سلاسل ہیں جن میں 200 کے فوری طبی معائنے اور علاج معالجے کی ضرورت ہے۔

مختصر لنک:

کاپی