اسرائیلی اخبارات نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی فضائیہ کے ایک حساس اور غیرمعمولی اہمیت کے حامل فوجی اڈے کے اوپر سے نامعلوم ڈرون طیارے نے پرواز کی اور دفاعی اڈے کی تصاویر بھی بنائیں۔
عبرانی اخبار’یسرائیل ھیوم’ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آیا حساس نوعیت کے فوجی اڈے کے اوپر سے گذرنے والا ڈرون طیاہ کون تھا اور اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟۔
رپورٹ میںبتایا گیا ہے کہ فوجی اڈے پر تعینات فوجیوں نے ایک ڈرون کو بلندی سے پرواز کرتے دیکھا۔ وہ رک رک کو چل اڑ رہا تھا اور صاف دکھائی دے رہا تھا کہ ڈرون اس ڈے کی تصاویرلے رہا ہے۔
صہیونی حکام نےتحقیقات شروع کردی ہیں تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آیا وہ ڈرون طیارہ کس طرف سے بھیجا گیا تھا۔