عن قریب اقوام متحدہ سے سبکدوش ہونے والی امریکی مندوبہ نیکی ہیلی اقوام متحدہ میں ذمہ داری سے فراغت کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں موجود جامعات میں لیکچر دیں گی اور وہ اس کے عوض ماہانہ 2 لاکھ ڈالر اور خصوصی طیارہ استعمال کریں گی۔
امریکی ٹی وی ‘سی این بی سی’ کے مطابق نیکی نئی ملازمت میں امریکی جامعات میں لیکچر دیں گی اور امریکا میں سفرکے لیے خصوصی طیارہ استعمال کریںگی۔
رپورٹ کے مطابق اگر نیکی ہیلی کو بیرون ملک سفر کے دوران کوئی ذمہ داری سونپی گئی تو وہ معاوضے میں اضافے کا مطالبہ کریںگی۔
خیال رہے کہ امریکا کے سابق سفارت کار اور کئی سیاسی رہ نما باضابطہ طورپر لیکچر دیں گے۔
ریزرو فوج کے سابق سربراہ بن برنانکی اور سابق خاتون اول میشل اوباما اور سابق وزیر خارجہ ھیلری کلنٹن بھی ملک میں لیکچر دیتی ہیں۔