چهارشنبه 30/آوریل/2025

ورچوئل ویژن سے حرمین شریفین کا دیدار ممکن!

پیر 4-فروری-2019

حرمین شریفین اور مشاعر مقدسہ کا دیدار ہرمسلمان کی دلی خواہش ہوتی ہے مگرہرایک کے لیے وہاں پہنچنا ممکن نہیں ہوتا۔ ماضی قریب میں آئسوٹوپ دوربینوں کی مدد سے مشاعر مقدسہ سے دورمسلمان مقدس مقامات کی زیارت کرکے اپنے دل کو ٹھنڈک پہنچاتے مگر اب وہی ٹیکنالوجی ایک نئی شکل میں ہمارے سامنے ویڈیوز کی شکل میں موجود ہے۔ سعودی عرب کے ایک نوجوان نے 4D ٹیکنالوجی کا استعمال کرکےہارڈ تصویری فلموں کے بجائے انہیں ویڈیوزکی شکل دے دی ہے جس کے بعد ضیوف الرحمان اپنی سیٹ پر بیٹھ کر مکہ اور مدینہ اوروہاں پائے جانے والے مشاعر کی زیارت کرسکتے ہیں۔

اس نئے ورچوئل ویژن سسٹم کے ذریعے مکہ معظمہ اور مدینہ منور کے اہم تاریخی مقامات اور مشاعر کو اس انداز میں پیش کیا ہے کہ انہیں دیکھنے والا خود کو وہاں پرموجود محسوس کرتا ہے۔ان مقامات تک عام حالات میں بچوں، خواتین، بوڑھے افراد اور معذور لوگوں کا پہنچنا مشکل ہوتا ہے ، ان کی سہولت کی خاطران مقامات کی مکمل معلومات اور ان کے مناظر دکھائے جاتے ہیں۔

اس پروگرام کے تحت کوئی بھی زائر خود کو ایسے محسوس کرتا ہے کہ وہ ایک سینما ہال میں داخل ہوگیا ہے اور ایک سے دوسری کرسی  کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ہر کرسی سے ایک الگ منظر دکھائی دیتا ہے۔ جب زائر دائیں مڑتا ہے تو کرسی اس کے ساتھ حرکت کرتی ہے اوربائیں مڑنے پراس کی کرسی بھی بائیں جانب مڑ جاتی ہے۔

معلومات عامہ کے لیے اس فوٹیج میں عربی کے علاوہ بعض دوسری زبانوں میں بھی جگہوں کا تعارف کرایا گیا ہے۔ اہم مقامات میں مکہ مکرمہ میں حجر اسماعیل، صفا، مروہ، بئرزمزم، منیٰ، عرفات، مزدلفہ، مدینہ میں مسجد نبوی، روضہ رسول، جبل احد اور جبل الرماۃ کے مناظر پیش کیے گئے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی