جمعه 15/نوامبر/2024

اسلامی جہاد کے تین کارکنوں کو قید اور جرمانہ کی سزائیں

جمعرات 7-فروری-2019

فلسطین میں انسانی حقوق کے اداروں کے مطابق اسرائیل کی ‘سالم’ فوجی عدالت نے اسلامی جہاد کے زیرحراست تین کارکنوں کو قید اور جرمانہ کی سزائیں سنائی ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق شہداء و اسیران فائونڈیشن کی رپورٹ میں‌بتایا گیا ہے کہ 18 سالہ اسیر اسید محمود ناجی صالح کو 16 ماہ قید اور 4000 شیکل جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔ اسے 28 جون 2018ء کو غرب اردن کے شمالی شہر طوباس سے حراست میں‌لیاگیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق 21سالہ  عبدالرحمان ذیاب محمود خلوف کو 15 ماہ قید اور 2000 شیکل جرمانہ کیا گیا۔ اسے چار ستمبر 2018ء کو جنین کے نواحی علاقے برقین سے حراست میں لیا گیا تھا۔

اسلامی جہاد کے تیسرے کارکن 26 سالہ محمد رفعت توفیق ربایعہ کو چھ ماہ قید اور 2000 شیکل جرمانہ کیا گیا۔ ان تینوں پر اسرائیل کے خلاف نفرت کو ہوا دینے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی