جمعه 15/نوامبر/2024

روس کی میزبانی میں طالبان سے مذاکرات میں مثبت پیش رفت

جمعرات 7-فروری-2019

افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ حال ہی میں روس کی میزبانی میں طالبان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں غیر مسبوق پیش رفت ہوئی ہے۔

کابل میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ طالبان اور افغان حکومت کے نمائندوں کےدرمیان کابل میں ہونے والے مذاکرات میں‌ حوصلہ افزاء پیش رفت ہوئی ہے اور اب افغانستان میں قیام امن کے لیے طالبان سے معاہدے کا قوی امکان پیدا ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات میں ملک میں نئے دستور کی تدوین پر بات چیت کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا اگلا دور آئندہ بدھ کو ہوگا۔

درایں اثناء طالبان کے مندوب شیر محمد عباس ستانیکزئی کا کہنا ہے کہ ابھی تک فریقین کسی حتمی معاہدے پر متفق نہیں ہوئے ہیں۔ طالبان کا سب سے اہم مطالبہ امریکی فوج کے انخلاء کی ڈیڈ لائن دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم امریکا کو افغانستان سےنکلنے کے لیے کئی سال نہیں چند ماہ کا وقت دے سکتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی