گذشتہ روز 43 یہودی آبادکاروں نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں 43 یہودی آباد کار قبلہ اول کے ‘مراکشی’ دروازے سے داخل ہوئے اور مسجد کی گیلروں میں گھومتے رہے۔
یہودی آباد کار مسلسل ساڑھے تین گھنٹے تک قبلہ اول میں گھومتے اور عبادت کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہے۔
خیال رہے کہ صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں جمعہ کے علاوہ ہفتےکے باقی ایام میں یہودی آباد کار قبلہ اول میں داخل ہو کرمقدس مقام کی بے حرمتی کرتے ہیں۔