فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے حرجیہ کے مقام سے ایک خاتون یہودی آبادکار کی لاش قبضے میں لی ہے۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے ایک خاتون کی لاش قبضے میں لینے کے بعد چار فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے جن پرخاتون کو قتل کرنے کا شبہ ہے۔
دوسری جانب عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت’ کی ویب سائیٹ نے عسکری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی پولیس نے ایک خاتون کی لاش قبضے میں لی ہے جس کی گردن سے چاقو سے وارکیے گئے ہیں۔ تاہم اس کے پاس سے کسی قسم کی دستاویزات نہیں ملیں جس کے باعث اس کی شناخت نہیں ہوسکی۔
قل ازیں اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے خبر دی تھی کہ پولیس نے ایک یہودی آبادکار خاتون کے قتل کے شبے میں چار فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے تاہم اس کی مزید تفصیلات بیان نہیں کی گئیی۔
خبر رساں ادارے’اناطولیہ’ کے مطابق پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگراداروں نے یہودی آبادکار خاتون کی ہلاکت تحقیقات شروع کردی ہیں۔