اسلامی تریک مزاحمت’حماس’ کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن اور روس کے دورے آنے والے جماعت کے وفد کے سربراہ ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ ماسکو کی میزبانی میں آج سوموار کو فلسطینی دھڑوں کےدرمیان ہونے والے مذاکرات میں فلسطین کوموجودہ بحران سے نکالنے کی پوری کوشش کی جانی چاہیے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایک بیان میں ابو مرزوق نے کہا کہ فلسطین کو موجودہ حالات سے باہر نکالنے کے لیے تمام قومی دھاروں کے درمیان مفاہمت ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ماسکو مذاکرات میں تین اساسی اور بنیادی مطالبات ناگزیر ہیں۔ ان میں تمام فلسطینی دھڑوں میں مصالحت، قضیہ فلسطین کے خلاف جاری سازشوں کی روک تھام اور غزہ کی پٹی پرعاید کردہ پابندیوں کا خاتمہ شامل ہے۔
خیال رہے کہ حماس اور تحریک فتح سمیت فلسطین کی 10 بڑی جماعتیں آج روس کی میزبانی میں ماسکو میں مصالحتی مذاکرات کررہی ہیں۔ حماس کی طرف سے جماعت کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن موسیٰ ابو مرزوق اور شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ حسام بدران شریک ہیں۔
ماسکو مذاکرات میں تین بنیادی مطالبات پرعمل درآمد ناگزیر ہے:ابو مرزوق
پیر 11-فروری-2019
مختصر لنک: