اقوام متحدہ نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں گذشتہ جُمعہ کو اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ کے نتیجے میں دو فلسطینی بچوں کی شہادت کی شدید مذمت کی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اقوام متحدہ کے مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی نیکولائے میلاڈینوف نے ایک بیان میں کہا کہ گذشتہ جمعہ کو اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ سے دو فلسطینی بچوں کی شہادت وحشیانہ فعل اور ناقابل قبول اقدام ہے۔ اقوام متحدہ اسرائیلی فوج کے اس وحشیانہ جرم کی شدید مذمت کرتی ہے۔
میلاڈینوف کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز دو بچوں کی شہادت کے واقعے نے ہم سب کو صدمے سے دوچار کیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے بلا جواز فلسطینی مظاہرین اور بچوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
ان کا کہنا تھا کہ بچوں کے قتل کے حادثات ناقابل قبول اقدام ہے اوربچوں کو تحفظ فراہم کرنا ضروری ہے۔
اقوام متحدہ کے عہدیدار نے شہید ہونے والے بچوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی اور غم گساری کا اظہار کیا ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ جمعہ کو اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں 14 سالہ حسن شلبی اور 17 سالہ حمزہ اشتیوی کو گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔
تیس مارچ 2018ء سے غزہ کی پٹی میں جاری عظیم الشان حق واپسی مارچ کے دوران نتہے مظاہرین کو گولیوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اب تک 264 شہری شہید اور 27 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔