فلسطینی وزیراوقاف اور مذہبی امور یوسف ادعیس نے بتایا ہے کہ وزارت مذہبی امور نے غزہ کی پٹی سے عمرہ کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ غزہ کی پٹی میں عمرہ آپریشن کا آئندہ ماہ مارچ سے آغاز ہوگا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں عمرہ آپریشن چار سال سے تعطل کا شکار رہا ہے۔ چار سال کے بعد پہلا موقع ہے کہ غزہ کے عوام کو بھی عمرہ کی ادائی کی سہولت دی گئی ہے۔
یوسف ادعیس کا کہنا ہے کہ غزہ سے عمرہ زائرین کا پہلا قافلہ چار مارچ کو شروع ہوگا۔ غزہ کے شہری پہلے مصر کے شہر قاہرہ جائیں گے جہاں سے وہ سعودی عرب کے جدہ شہر میں قائم شاہ عبدالعزیزبین الاقوامی ہوائی اڈے کے لیے روانہ ہوں گے۔
وزیر اوقاف کا کہنا تھا کہ حال ہی میں فلسطینی فضائیہ اور جنوبی اضلاع کے شہریوں کو عمرہ سروسز فرام کرنے والے عمرہ ٹور آپریٹرز کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا تھا۔ حال ہی میں غزہ کے عمرہ زائرین کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد مصر گیا تھا جہاں اس نے مصری حکام کے ساتھ بات چیت کی تھی۔