فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں آج جمعرات کو اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 20 فلسطینیوں کو حراست میں لے ل یا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہاگیا ہے کہ غرب اردن میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 20 مشتبہ فلسطینی مزاحمت کاروں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
قابض فوج کا کہنا ہے کہ رام اللہ کے شمال مغربی علاقے دیر ابو مشعل میں فلسطینیوں کا ایک گروپ سڑک پر بم نصب کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ اسرائیلی فوج اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس کے بعد فلسطینی فرار ہوگئے۔ اسرائیلی فوج انہیں پکڑ نہیںسکی۔
ادھر غرب ارن کے شمالی شہر طولکرم میںکفین کے مقام پر اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران 5 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے نسلی دیوار کی طرف آنے والی سڑک کے اطراف میں فلسطینیوں کے گھروں پرچھاپے مارے اور گھروں میں گھس کر توڑپھوڑ کی۔
شمالی شہر قلقیلیہ میں جیوس کے مقام پر فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کےدرمیان جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔
