فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں عوریف کے مقام پر اسرائیلی فوجیوںنے فلسطینی راہ گیروں پرگولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں کم سے کم دو شہری زخمی ہوگئے۔
مقامی فلسطینی سماجی کارکن غسان دغلس نے کہا کہ عوریف کے مقام پر فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ قابض فوج نے فلسطینیوں کی زرعی اراضی پر بلڈوزروں کی مدد سے کھدائی کی جس کے خلاف فلسطینی گھروں سے باہر نکل آئے اور اسرائیلی فوج کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
اس دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو شہری فرحان شحادہ اور یوسف علی واصف شحادہ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔